حکومت سندھ کا ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا اعلان
Web Desk
3 April 2026
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی معاشی بحران اور ایران پر مسلط کی گئی جنگ کا نتیجہ ہے، جس کے اثرات سے پاکستان محفوظ نہیں رہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں یہ طے پایا کہ ‘بلینکٹ سبسڈی’ (امیر اور غریب کے لیے یکساں رعایت) کے بجائے صرف مستحق طبقات کو براہِ راست ریلیف دیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سندھ میں رجسٹرڈ 67 لاکھ موٹر سائیکلز میں سے فعال بائیک سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے 2000 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ یہ رقم پٹرول پمپ پر رعایت کے بجائے براہِ راست مستحق فرد تک پہنچائی جائے گی۔ اس کے علاوہ 20 ایکڑ تک کے مالکان کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی ملے گی، جبکہ پبلک بسوں کو ایک لاکھ اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے تاکہ وہ کرایوں میں اضافہ نہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026