پنجاب: 20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
Web Desk
25 March 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 20 ہزار گرین ٹریکٹرز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
حکومت کے “سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام” کے تحت کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو مجموعی طور پر 30 ارب روپے کے آسان قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس فنڈنگ کے ذریعے زمیندار جدید ‘ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹرز’، ہائی پاور ٹریکٹرز اور دیگر جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں گے۔
ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کے خاتمے کے لیے 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈرز بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ ‘رائس سپر سیڈر’ کے استعمال سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، جو فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ روایتی طریقے چھوڑ کر جدید ٹیکنالوجی اپنائیں تاکہ پنجاب عالمی زرعی منڈیوں کا مقابلہ کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026