LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

آج ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز

Web Desk

23 March 2026

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں وطنِ عزیز کو عالمی سطح پر ایک معزز اور باوقار مقام دلانے کے پختہ عہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے قراردادِ پاکستان کو برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد میں ایک عظیم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی دن سے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے ناقابلِ فراموش سفر کا آغاز ہوا تھا۔

مریم نواز شریف نے اتحاد، تنظیم، محنت اور دیانت کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیاں ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے عملی پیش رفت کریں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام حاصل کرنے کا واحد راستہ بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار و نظریات پر مکمل عمل درآمد میں پنہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو بانیانِ پاکستان کے تصورات کے مطابق ایک جدید اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے قوم پر زور دیا کہ وہ ترقی کی منزل پانے کے لیے قائد کے اصولوں کو اپنا شعار بنائیں۔