ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات کا کیس: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی (NCCIA) کے درج کردہ مقدمے کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر ریاستی اداروں کے خلاف من گھڑت اور گمراہ کن بیانات دیے جس سے اداروں کے وقار کو نقصان پہنچا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی ہے، اور اس تاریخ تک گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026