وزیراعلیٰ کے پی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت، سکیورٹی فراہم
Web Desk
26 December 2025
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی باضابطہ اجازت دے دی گئی اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے ہمراہ صوبائی وزرا، کابینہ ارکان، سینیٹرز، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی بھی موجود ہیں۔
وفد کی مکمل فہرست اسمبلی سیکیورٹی کو فراہم کر دی گئی ہے۔ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔ قبل ازیں وہ قافلے کی شکل میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے، جس میں ڈپٹی اسپیکر کے پی اور دیگر ارکان شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں سہیل آفریدی سیاسی اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، پارٹی رہنماؤں اور اسیر رہنماؤں کے گھروں کا دورہ کریں گے اور ممکنہ طور پر لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب اور زمان پارک بھی جائیں گے
متعلقہ عنوانات
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
30 July 2026
وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
30 July 2026