چین کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف
Web Desk
24 March 2026
اسلام آباد: چین نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے مثبت اور سفارتی کردار کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیر جیان زیڈانگ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں اور چین اس ضمن میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
چینی سفیر نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ چین یک طرفہ اقدامات، طاقت کی سیاست اور بین الاقوامی قوانین کو ملکی قوانین کے تابع کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر فوجی اہداف اور سویلین آبادی پر حملے فوری بند ہونے چاہئیں اور عالمی بحری راستوں کی سلامتی میں کسی قسم کا خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ جیان زیڈانگ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے جو عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی اپنی ثالثی کی کوششیں بھی تنازع کے مستقل حل تک جاری رہیں گی۔ چینی سفیر کے مطابق بیجنگ اور اسلام آباد خطے میں امن کی بحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں اور دونوں ممالک عالمی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026