کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کرنے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار
Web Desk
2 February 2026
کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس کے دوران 2 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ تازہ کارروائی میں مجموعی طور پر 2044 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق آٹھ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو جنوب مشرقی صوبہ سوائے ریئنگ کے شہر باویٹ میں واقع 22 عمارتوں پر مشتمل ایک بڑے کیسینو کمپلیکس پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ علاقہ ویتنام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ٹچ سوکھاک نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کمبوڈین حکومت آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا مجرموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بلکہ ایک سخت ریاست ہے، جہاں سائبر جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملک میں سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف غیر معمولی ملک گیر آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی، امن عامہ اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کمبوڈیا کی آن لائن فراڈ کے خلاف قائم ایڈہاک کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران 23 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 5106 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 4534 کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026