بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے کی شکایت
Web Desk
29 March 2026
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، جس کے دوران انہوں نے آنکھ اور سر درد سے متعلق شکایات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے کی شکایت کی، جبکہ سر درد کی بھی نشاندہی کی گئی۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کے لیے مخصوص آنکھوں کے قطرے اور دیگر ادویات تجویز کیں۔
مزید برآں انہیں ہدایت کی گئی کہ مطالعہ اور قریبی کام کے دوران مناسب اور روشن جگہ کا انتخاب کریں تاکہ آنکھوں پر دباؤ کم ہو۔
ڈاکٹروں نے ان کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے چار ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026