26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
Web Desk
24 March 2026
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی مؤکلہ کو تمام مقدمات میں شاملِ تفتیش کیا جائے کیونکہ پولیس نے تاحال ایسا نہیں کیا۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر اور وکلاء کی موجودگی میں 29 مقدمات میں شاملِ تفتیش کیا جائے۔
دوسری جانب، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی بغیر کسی بڑی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی پیشی ممکن نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر سسٹم کو ہر صورت فعال بنانے کی ہدایت دی ہے۔ سماعت کے دوران سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور شیریں مزاری سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اب تک کیس کے 119 گواہوں میں سے 44 کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ وکیلِ صفائی کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس پر آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد کارروائی ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026