آبنائے ہرمز کھلوانے کےلیے ہرممکن کوشش کریں گے، جنگ بندی مستقل ہونی چاہیے،برطانوی وزیراعظم
Web Desk
17 April 2026
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے کہاہےکہ وہ ایران کی جنگ کے عوام پر پڑنے والے اثرات کم کرنے اور آبنائے ہرمزدوبارہ کھلوانےکےلیے ہرممکن کوشش کریں گے۔
پیرس میں فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون سے ملاقات اورآبنائے ہرمز کی صورتحال پر40ممالک کے ورچوئل اجلاس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے میڈیاسے گفتگوکی۔ ان کاکہناتھاکہ جنگ بندی مستقل ہونی چاہیے، ایک معاہدہ ہونا چاہیے، اور آبنائے ہرمز کھلی ہونی چاہیے۔یہ ہم سب کے مفاد میں ہے، کیونکہ ایران کی جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہر ایک معیشت کو متاثر کر رہا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کےلیے اتحاد ضروری ہے ۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ سب پر یہ بات واضح ہے کہ اس کے لیے ہمیں سفارتی اور سیاسی پہلو کی ضرورت ہے، ہمیں لاجسٹک اور معاشی پہلو درکار ہے اور ہمیں کچھ فوجی منصوبہ بندی بھی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026
ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
7 July 2026
ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا
7 July 2026
ریفارم یوکے کے لیڈر نائجل فراج پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی
7 July 2026
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ
7 July 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی نجف منتقل، صدر پزشکیان بھی پہنچ گئے
7 July 2026
ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
7 July 2026