LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

ٹیک آف کے دوران پہیہ نیچے گرنے کے باوجود طیارے کی بحفاظت لینڈنگ

Web Desk

29 January 2026

ٹیک آف کے دوران برطانوی ایئرلائن کے طیارے کا پچھلا پہیہ نیچے گر گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور طیارہ بحفاظت لندن پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جب طیارہ لندن جانے کے لیے نیواڈا ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ طیارے نے رات 9 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی کہ اسی دوران اس کا پچھلا پہیہ نیچے آ گرا۔

رپورٹ کے مطابق پہیہ گرنے کے باوجود پائلٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز جاری رکھی اور طیارہ مقررہ وقت سے 27 منٹ قبل بحفاظت لندن ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے کا پہیہ گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔