وزیراعظم بتائیں عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں ہورہی؟ خدا کے لیے فوج کے نام پر سیاست بند کریں؛بیرسٹر گوہر
Web Desk
13 June 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سخت اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے حکومت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک فوری رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایوان میں واضح کیا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں لایا جائے گا، تب تک معاشی بحالی کا کوئی بھی خواب پورا نہیں ہو سکتا۔
قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب
“فوج کے نام پر سیاست بند کی جائے”
بیرسٹر گوہر نے وفاق اور حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا: “یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اسی مٹی کے بیٹے ہیں۔ میں نے پہلے بھی اس ایوان میں اپیل کی تھی اور آج پھر کہتا ہوں کہ خدا کے لیے افواجِ پاکستان کے نام پر سیاست کرنا بند کریں”۔
یکساں سلوک کا مطالبہ: انہوں نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی کے جائز اراکین کو مختلف بہانوں سے نااہل کیا گیا، ہم اب اس ناانصافی کا شکوہ کس سے کریں؟ ریاست کو ہمارے ساتھ بھی یکساں اور برابری کا سلوک روا رکھنا چاہیے۔اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں پر عائد مبینہ سیکیورٹی پابندیوں کو آڑے ہاتھوں لیا”بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے پارٹی قیادت اور وکلا کی ملک کے مقبول ترین لیڈر عمران خان سے باقاعدہ ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی۔ حکومت کو ایوان کے سامنے جواب دینا ہوگا کہ یہ ملاقاتیں کیوں روکی گئی ہیں؟” انہوں نے حکومتی رویے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کا حال یہ ہے کہ “منہ پہ رام رام اور بغل میں چھری” والی بات ہے۔ ایک طرف مذاکرات کا راگ الاپا جاتا ہے اور دوسری طرف ہماری قیادت کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، ہمیں آج ہی اپنے قائد تک قانونی رسائی چاہیے۔
“وزیراعظم نے کہا تھا پوچھ کے بتاؤں گا”
بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف کے مذاکرات اور میثاقِ معیشت کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے ایک سابقہ واقعے کا حوالہ دیاانہوں نے انکشاف کیا کہ: “میں نے پہلے بھی اس اہم ترین معاملے پر خود وزیراعظم صاحب سے براہِ راست بات کی تھی، لیکن وزیراعظم نے آخری بار مجھ سے کہا تھا کہ ‘میں پوچھ کر بتاؤں گا’”۔ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کے مائیک پر وزیراعظم کی نشست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر اب کوئی جواب آیا ہے تو ایوان کو اور ہمیں بتایا جائے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں خبردار کیا کہ اپوزیشن پر کی جانے والی یہ سیاسی سختیاں اور انتقامی کارروائیاں فوری ختم کی جائیں، کیونکہ ان ہتھکنڈوں کو ختم کیے بغیر ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
13 July 2026