ایرانی قوم حملہ آوروں کی عبرت ناک سزا چاہتی ہے، سپیکر باقر قالیباف
Web Desk
24 March 2026
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ‘تعمیری مذاکرات’ کے دعووں کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘فیک نیوز’ قرار دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک سخت بیان میں باقر قالیباف نے واضح کیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی جھوٹی خبروں کا مقصد عالمی معیشت اور تیل کی مارکیٹ میں مصنوعی طریقے سے قیمتیں کم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس وقت جس ‘دلدل’ میں پھنس چکے ہیں، یہ فیک نیوز وہاں سے نکلنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
باقر قالیباف نے ایرانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام جارح ممالک کے لیے ‘مکمل اور شرمناک سزا’ چاہتے ہیں، اور جب تک یہ ہدف حاصل نہیں ہو جاتا، تمام حکومتی اہلکار اپنے سپریم لیڈر اور قوم کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ اس بیان نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ایران فی الحال کسی بھی سفارتی سمجھوتے کے بجائے اپنے سخت گیر موقف پر قائم ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026