بنوں میں پولیس وین پردہشتگردوں کا حملہ، اے ایس آئی شہید، جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک
Web Desk
28 March 2026
خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو شہید جبکہ متعدد اہلکارکو زخمی کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑی جلا دی۔ جائے وقوع پر پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ بھی ہوئی۔
واقعے میں اے ایس آئی دل نواز شہید جبکہ متعدداہلکار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ڈی آئی جی سجاد خان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیا اورواقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اورمتعدد اہلکاروں کا زخمی ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، صوبائی حکومت شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یک جہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026