LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ایران جنگ کے اثرات بنگلادیش تک پہنچ گئے، حکومت کا تمام یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان

Web Desk

9 March 2026

بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی بحران کے باعث ملک بھر کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور توانائی کے بحران کے پیش نظر کیا گیا تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی کیمپس، ہاسٹلز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال کی وجہ سے بجلی کی بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے، اس لیے قبل از وقت تعطیلات سے قومی بجلی نظام پر بوجھ کم ہوگا اور ٹریفک کے دباؤ اور ایندھن کے ضیاع کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ رمضان کے دوران بنگلادیش میں اسکول پہلے ہی بند تھے اور اب یونیورسٹیاں بھی عید تک بند رہیں گی۔