LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ایرانی شہر بندر عباس میں فضائی حملے، کثیر المنزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی

Web Desk

27 March 2026

بندر عباس: ایران کے اہم ساحلی شہر بندر عباس میں ہونے والے حالیہ فضائی حملے کے نتیجے میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں شہر کے مشرقی حصے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں اس رہائشی عمارت کا اب صرف ملبہ باقی بچا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک لڑاکا طیارے نے اس مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متاثرہ عمارت کے اطراف میں واقع دو دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم وہ اب بھی اپنی جگہ قائم ہیں

بندر عباس ایران کی ایک اہم تجارتی اور عسکری بندرگاہ ہے، اور رہائشی علاقوں پر اس قسم کے حملوں نے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ ایرانی حکام نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔