بلوچستان میں طوفانی بارش اورسیلاب، 7افرادجاں بحق، 200سے زائد مکانات کو نقصان
Web Desk
2 April 2026
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور سیلاب سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔صوبائی ڈیزاسسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے بلوچستان کےمختلف اضلاع میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کا تعلق ہرنائی،کوہلو، تربت، جعفرآباد، لورالائی اور کچھی سے ہے۔
اس کے علاوہ بالا ناڑی میں پشتہ ٹوٹنے سے 100 مکانات تباہ اور 50 مویشی ہلاک ہوئے۔۔اس علاقے میں 400 ایکڑ زرعی زمین بھی زیرِآب آگئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہرنائی اور قلعہ عبداللہ میں تقریباً 100 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ جھل مگسی میں سیلابی ریلے کے باعث گنداواہ نوتال شارع بند ہوگئی۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026
بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم
17 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین
17 July 2026
امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ
17 July 2026
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026