LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘ نو مئی ریڈیو حملہ کیس: سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک، حوالدار اور نائیک شہید گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان عالمی بینک نے دیہی سندھ میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی غیر ملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور اے آئی کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے دو کال سینٹرز پر چھاپے، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

راولاکوٹ میں اغوا ہونے والا جج بازیاب، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

Web Desk

29 October 2026

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم کو بازیاب کرا لیا ہے، جنہیں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے اغوا کر لیا تھا۔

راولاکوٹ پولیس کے ذمہ دار حکام کے مطابق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم راولاکوٹ سے پلندری کے راستے دارالحکومت مظفر آباد جا رہے تھے کہ راستے میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مشتعل کارکنوں نے مبینہ طور پر انہیں ان کی گاڑی سمیت اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران گاڑی میں جج صاحب کا ڈرائیور اور ان کا گن مین بھی موجود تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک مربوط ریسکیو و سرچ آپریشن کے دوران جج کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایک اسپتال کے باہر پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔