ملک کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت، ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: عطاء تارڑ
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیاسی مفادات کے لیے ملک کے وقار کو داؤ پر لگا رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔
وزیرِ اطلاعات نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی سفارتی کوششوں کا لوہا مان رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی ان کامیابیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تنقید سب کا حق ہے لیکن کوئی بھی سیاسی لیڈر یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے جنیوا اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مؤثر آواز بن کر سامنے آیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شخصیت پرستی اور انا پرستی ملک کے لیے نقصان دہ ہے، اور قومی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
17 July 2026
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026