LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خانم کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Web Desk

6 April 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں علیمہ خانم کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی موکلہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی پیروی کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، لہٰذا آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے استدعا منظور کر لی۔ کیس کی سماعت کے دوران سینئر پراسیکیوٹر محمد ظہیر شاہ کی سربراہی میں پراسیکیوشن ٹیم اور طلب کردہ گواہان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تاہم عدالت نے مزید کسی کارروائی کے بغیر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔