خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
Web Desk
12 November 2026
سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں گرفتار ہونے والے افغان دہشت گرد نے خودکش حملہ آور تیار کرنے سمیت دہشت گردی کے نیٹ ورک سے متعلق کئی ہوشربا اعترافات کیے ہیں۔
مشیر اطلاعات محمود جان بابر اور ایڈیشنل آئی جی عباس احسن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز ان کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی عباس احسن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والے خارجی دہشت گرد کی شناخت حکمت اللہ عرف حمزہ ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغان صوبہ پکتیا سے ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملزم نے افغان آرمی میں کمانڈو ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے، وہ خارجی کمانڈر منصور کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر بھی کام کرتا رہا اور اس نے ایک خودکش حملہ آور کو بھی تیار کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران گرفتار دہشت گرد کا اعترافی ویڈیو بیان بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اپنے بیان میں دہشت گرد حکمت اللہ نے اعتراف کیا کہ اس نے جلال آباد میں ‘اکرمہ’ نامی شخص سے ملاقات کے بعد اسے خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا۔ ملزم نے یہ بھی واضح کیا کہ حراست کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے اس کے ساتھ اچھا اور انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
12 November 2026
غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی
12 November 2026
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی
12 November 2026
سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری
12 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026
شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال
11 November 2026