LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

بھارت: مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، 14 افراد ہلاک، 25 زخمی

Web Desk

26 March 2026

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹکر لگتے ہی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ متعدد مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا اور وہ زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آندھرا پردیش کے حکام نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔