عید کے موقع پر بھٹو ہاؤس میں اہم ملاقات، امیر بخش بھٹو کی صدر زرداری اور بلاول بھٹو سے عید ملن
Web Desk
23 March 2026
عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر نوڈیرو میں واقع بھٹو ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، جہاں سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش خان بھٹو نے خصوصی آمد کی۔ انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران امیر بخش خان بھٹو نے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر روایتی خوشگوار ماحول میں عید کی خوشیاں بانٹی گئیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
سیاسی حلقے اس ملاقات کو اہمیت کی حامل قرار دے رہے ہیں، کیونکہ عید کے سماجی لبادے میں ہونے والی ایسی ملاقاتیں اکثر علاقائی سیاست میں دور رس نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہیں۔ بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں عید کے روز سیاسی رہنماؤں اور معززین کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جہاں قیادت نے عوام اور سیاسی شخصیات سے عید کی مبارکباد وصول کی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026