امریکا کا ایران میں 2 ہزار اہداف اور بحری اثاثے تباہ کرنے کا دعویٰ
Web Desk
4 March 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے اندر وسیع پیمانے پر فوجی کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں تقریباً دو ہزار اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق ان حملوں میں سترہ ایرانی بحری جہاز، جن میں ایک آبدوز بھی شامل ہے، تباہ کیے گئے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں ایرانی بحری موجودگی ختم ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں پانچ سو بیلسٹک میزائل اور دو ہزار سے زائد ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور ایران اگر مذاکرات چاہتا ہے تو اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق اہداف کے مکمل حصول تک کارروائی جاری رہے گی۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل لانچنگ مقامات اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
28 August 2026
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 August 2026
وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت
28 August 2026
بچوں کیلئے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، 2 گھنٹے استعمال کی اجازت
28 August 2026
افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک
28 August 2026
مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
28 August 2026
ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت
28 August 2026
مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور
28 August 2026