LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے کچھ نہیں کیا: امیر مقام

Web Desk

30 October 2026

وفاقی وزیر امیر مقام نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 سالہ اقتدار کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی تھے، اور یہ گزشتہ 13 سال صوبے کی تاریخ کا انتہائی تاریک دور ثابت ہوئے ہیں جہاں سابق حکومت نے امن و امان کے قیام کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم سمیت زندگی کے کسی بھی شعبے میں بہتری یا کوئی عملی کام نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ حکومت نے خود بھی کرپشن کی اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دی، اب عوام کے پیسوں اور ان کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا کیونکہ روزانہ نئے نئے اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، اور لوٹ مار کرنے والوں کو عدالتوں سے بھی کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو نو گو ایریا بنایا جا رہا ہے، تاہم صوبے کے عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی محب وطن پاکستانی ہیں لیکن ایک مخصوص ٹولہ محب وطن عوام کو گمراہ کر رہا تھا اور پی ٹی آئی حکومت کا اصل ہدف معاشرے میں نفرتیں بڑھانا تھا۔ وفاقی وزیر نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے جوان ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہاں تک کہ دنیا میں لگی آگ بجھانے میں بھی پاکستانی فوج کا نمایاں کردار رہا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق صوبے کی ترقی کے لیے کام کیا جاتا، تاہم وفاقی حکومت کو ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ الٹی سمت سے شروع کیا گیا تھا جبکہ صوبے کے وزیراعلیٰ عوام کو چھوڑ کر کبھی کراچی اور کبھی لاہور میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے 11 اکتوبر کو باقاعدہ جشن منایا اور وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ اچھا ہوا کہ اس حکومت سے نجات مل گئی۔

انہوں نے اپنے اوپر ماضی کے مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے دورِ حکومت میں تمام اداروں کا سامنا کیا اور اپنی بے گناہی ثابت کی۔ آج خیبر پختونخوا کے عوام پنجاب جیسی سہولیات اور ترقی کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور صوبے میں حقیقی امن و ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ آخر میں اقلیتی برادری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں اقلیتی برادری کی بھی تاریخی اور بڑی قربانیاں شامل ہیں، اور انہیں عزت و احترام دینا ہم سب کی ملی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پر جتنا حق ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتی برادری کا بھی ہے، اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے