“ہم یہاں صرف بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں”، کے پی قانون سازی اور احتجاج پر علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو میں جواب
Web Desk
7 July 2026
بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ اس وقت اڈیالہ جیل کے باہر شدید گرمی میں صرف اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئی ہیں اور ان کی توجہ کا مرکز صرف یہی معاملہ ہے۔
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب علیمہ خان سے خیبر پختونخوا (کے پی) میں ہونے والی حالیہ قانون سازی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا: “ہمیں بالکل نہیں پتہ کہ کے پی میں آپ کون سی قانون سازی کی بات کر رہے ہیں۔ ہم جیل کے باہر گرمی میں کھڑے ہیں اور بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، آپ ہمیں اسی بات پر رکھیں۔ اس وقت ہمیں (سیاسی امور میں) کیا انٹرسٹ ہے۔”
کشمیر کے معاملے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر دباؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ایک آزاد پارٹی ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کر سکتی ہے، ان پر کسی کا دباؤ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر میں جو ظلم ہو رہا ہے، پاکستان کا ہر شہری اس کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا کھانا پینا بند کر کے وہاں کربلا جیسی صورتحال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان پر ظلم نہیں ہونا چاہیے، وہ ہمارے بھائی ہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ کشمیری ماشاءاللہ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ظلم کے خلاف احتجاج کرنا ان کا حق ہے، پورا پاکستان کشمیریوں کے نقشِ قدم پر چلے گا اور ان سے سیکھے گا۔ جب ان سے 5 اگست کو متوقع احتجاج کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ احتجاج کا سوال پارٹی سے پوچھا جائے، بانی پی ٹی آئی جماعت کے لیڈر ہیں اور ان کے لیے احتجاج جماعت ہی کرے گی۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا کی جماعت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور وقت آنے پر سب نظر آ جائے گا۔ اس موقع پر موجود بانی پی ٹی آئی کی دوسری ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ پہلے یہ نوٹ کیا جائے کہ وہ ملاقات کے لیے بالکل وقت پر پہنچ گئی ہیں
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026
وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
21 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت
21 August 2026
حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ
21 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ
21 August 2026
جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
21 August 2026
ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
21 August 2026