9 مئی کیس: علیمہ و عظمیٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع، احتجاج کی کال
Web Desk
3 April 2026
لاہور: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمیٰ خان، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری لگوائی۔ دوسری جانب، اسد عمر (فلائٹ کی عدم دستیابی) اور اعظم سواتی (خرابیِ صحت) نے حاضری سے معافی کی درخواستیں دائر کیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے پراسکیوشن سے ریکارڈ اور وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تنقید کی اور اسے عوامی خاموشی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے “مزاحمت” کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پریشر بنائے بغیر رہائی ممکن نہیں۔ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے پنڈی ڈویژن اور قریبی اضلاع کے 10 ہزار نوٹیفائیڈ عہدیداروں کو اپیل کی کہ وہ منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، “زیادہ سے زیادہ ہمیں مار ڈالیں گے یا جیلوں میں ڈالیں گے، ہم شہادت کے لیے تیار ہیں۔”
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026