عید پر بھی ملاقات نہ کرانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی،علیمہ خانم
Web Desk
24 March 2026
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیل انتظامیہ اور حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کا موقع گزر گیا لیکن ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، آج عید کے بعد پہلا منگل ہے اور ہم یہاں تب تک بیٹھیں گے جب تک ہمارا آئینی اور قانونی حق یعنی ملاقات فراہم نہیں کی جاتی۔
بانی پی ٹی آئی کے ہسپتال منتقلی اور تیسرے طبی پروسیجر (Procedure) کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر علیمہ خانم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں تو کچھ پتہ ہی نہیں، فیملی کو اعتماد میں لیے بغیر سب کچھ خفیہ رکھا گیا۔ ہمیں میڈیا اور سوشل میڈیا سے خبر ملی کہ کوئی علاج ہو رہا ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ تجویز کردہ ڈاکٹرز میں سے ڈاکٹر ندیم قریشی کوئی جواب نہیں دے رہے، جس سے علاج کے حوالے سے شدید شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔
علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق تشویشناک دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ “جان بوجھ کر ان کی آنکھ ضائع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ ڈر کر ڈیل یا مذاکرات پر راضی ہو جائیں، لیکن وہ کبھی ایسا نہیں کریں گے۔” انہوں نے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پونے تین سال قیدِ تنہائی میں رکھنے کے بعد کسی میں یہ ہمت نہیں کہ ان سے ڈیل کی بات کرے۔ علیمہ خانم کے مطابق بانی پی ٹی آئی سخت غصے میں ہیں اور انہوں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026