عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر
Web Desk
14 June 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے التوا سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات 27 جولائی کو طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون اور آئین کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 جون کو انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، اس لیے انتخابات میں تاخیر یا التوا سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول مکمل طور پر آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا اور اس کے پیچھے کسی قسم کا سیاسی مقصد کارفرما نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے انتخابی شیڈول کے حوالے سے بدنیتی پر مبنی تاثر دیا جا رہا ہے، جس میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کر سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026