LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

بابر، شاہین اور شاداب کا وقت گزر چکا، نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے، سابق کرکٹرز کا مطالبہ

Web Desk

15 February 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد یوسف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 61 رنز سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے جبکہ پاکستان 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کئی غلطیاں ہوئیں اور کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے سمجھ سے باہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ہاتھ میں فیصلہ ہوتا تو شاہین آفریدی، شاداب خان اور بابر اعظم کو ٹیم سے باہر بٹھا کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیتے۔

سابق کپتان نے زور دیا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی فتوحات سے کوئی فائدہ نہیں، اور نمیبیا کے خلاف میچ میں نئی نسل کے کھلاڑیوں کو آزمانا ضروری ہے۔

اسی طرح محمد یوسف نے بھی کہا کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی فتوحات ٹیم کی بہتری کے لیے مددگار نہیں ہیں۔

میچ میں شاداب خان نے ایک اوور میں 17 رنز دیے، شاہین آفریدی نے دو اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز بنا سکے۔ سابق کپتانوں نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نئی نسل کو موقع دینے پر زور دیا تاکہ ٹیم مستقبل میں مضبوط اور مقابلہ جاتی بن سکے۔