ایران کے خلاف فوجی راستہ مکمل ناکام، عزت دیں، عزت لیں: عباس عراقچی
Web Desk
15 May 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حالیہ دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی حل کارگر ثابت نہیں ہوگا اور طاقت کا استعمال مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوگا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایسی دھمکیوں کا عادی ہے اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گا۔
عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ خود بھی اس حقیقت سے واقف ہے کہ جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا، “اگر ایران سے عزت و احترام سے بات کی جائے گی تو ایران بھی اسی انداز میں جواب دے گا، لیکن ہم اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔” انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگرچہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر اس پر حملہ ہوا تو اس کا جواب “بھرپور اور تباہ کن” ہوگا۔ برکس (BRICS) ممالک کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری اور خاص طور پر رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی کھل کر مذمت کریں۔ انہوں نے امریکی پالیسیوں کو “غنڈہ گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکنے کا وقت آ گیا ہے۔ عباس عراقچی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی خاموشی نے اسرائیل اور امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے لیے استثنیٰ کا احساس دلایا ہے۔ ایرانی قیادت کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی
31 August 2026
سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف
31 August 2026
خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
31 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد
31 August 2026
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
31 August 2026
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
31 August 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
31 August 2026