LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید

Web Desk

9 September 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں پر ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت عائد کی جانے والی نئی معاشی پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واشنگٹن کی پالیسیوں کو سراسر ناکام قرار دیا ہے۔ اپنے ایک معتبر سوشل میڈیا پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ گزشتہ 47 سال سے جاری مسلسل پابندیوں کی مہم کے بعد بالآخر امریکہ نے اسرائیل کی نیابت میں ایران کے خلاف براہِ راست جنگ کا راستہ بھی اختیار کر کے دیکھ لیا، لیکن اس مہم جوئی کے نتائج امریکہ کے لیے بالعموم اور عالمی سطح پر اس کی سیاسی و سفارتی ساکھ کے لیے بالخصوص انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عسکری جنگ اور دہائیوں پر محیط معاشی پابندیوں کی شدید ترین مہم کے باوجود تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے اور اپنے مضموم مقاصد حاصل کرنے میں مکمل ناکامی کے بعد اب واشنگٹن کے پاس کوئی نیا حل موجود نہیں، اسی لیے وہ ایک بار پھر پرانے اور ناکارہ ہتھیار یعنی مزید پابندیوں کے نفاذ کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس قسم کے یکطرفہ اقدامات سے ایرانی قوم کے عزم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔