پاکستان کو اپنی خواتین قیادت پر فخر ہے، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری
Web Desk
6 November 2025
پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کے اختیارات کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔ تقریب قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
اپنے خطاب میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ایوارڈ کے وژن کو سراہتے ہوئے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان کو اپنی خواتین قیادت پر فخر ہے۔
انہوں نے مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنرمندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
خاتونِ اوّل نے بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کی سیکریٹری جنرل، عرب ریاستوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی علاقائی ڈائریکٹر، اور متحدہ عرب امارات کی جنرل ویمنز یونین کی سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اس موقع پر انہوں نے مملکتِ بحرین اور اقوامِ متحدہ کی خواتین کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خواتین کی ترقی و بااختیاری کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ
26 May 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے
26 May 2026
مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش
26 May 2026
پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ
26 May 2026
چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں: وزیراعظم
26 May 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ
26 May 2026
وزیراعظم کی چینی وفود سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عزم
26 May 2026
ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے
26 May 2026