ایران میں مہنگائی کے خلاف خونریز مظاہرے، جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک
Web Desk
2 January 2026
مغربی ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے تصادم کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق صوبہ چهارمحال و بختیاری کے شہر لردگان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ لورستان کے شہر کوہدشت میں بسیج فورس کا 21 سالہ اہلکار مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے دوران ہلاک ہوا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ لردگان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ کوہدشت میں مرنے والا شخص ایک مظاہرہ کرنے والا نوجوان تھا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
احتجاج کا آغاز اتوار کو تہران میں تاجروں کی ہڑتال سے ہوا، جو مہنگائی، معاشی جمود اور ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی کے خلاف تھی۔ بعد ازاں مظاہرے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے اور کم از کم 10 جامعات کے طلبہ بھی احتجاج میں شامل ہو گئے۔
ایرانی معیشت مغربی پابندیوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک تہائی سے زائد قدر کھو چکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح 52 فیصد تک پہنچ گئی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مظاہرین کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے معاشی حالات بہتر بنانے پر زور دیا ہے، جبکہ حکام نے امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026