LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج

غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید

Web Desk

27 November 2026

اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشاطی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مغربی علاقے میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث قریبی مکانات اور بے گھر فلسطینی خاندانوں کے خیموں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

الشفا ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ شہدا میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں حماس کے ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں جمعرات تک مختلف اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔