LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے کم ہو کر 165 پر آ گیا لاہور میں نان بائیوں کا 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کا الٹی میٹم ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج

معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور

Web Desk

27 November 2026

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ معدنیات کے معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی کارروائی جاری ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد جے آئی ٹی کو فراہم کی جائیں گی۔ ان کے مطابق رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ایک سلسلہ وار کارروائی کی جائے گی تاکہ قومی اثاثوں کے ساتھ مبینہ کھلواڑ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ معدنیات سے متعلق ڈیٹا جمع کرا دیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کا انتظار ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ تحقیقات کے لیے ایک ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے کارروائی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے ذمہ داروں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مشیرِ اطلاعات کے مطابق معدنیات کے حوالے سے جاری بعض بلاک ریلیز کے معاملات منسوخ کر دیے گئے ہیں اور اب ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ پلسر مائننگ سے متعلق نئی قانون سازی پر مشیرِ قانون اور محکمہ قانون کام کر رہے ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ معدنیات کے سابقہ معاملات میں کئی خلاف ورزیاں سامنے آئی تھیں، جن میں بعض غیر قانونی معاہدے، نامناسب ادائیگیوں کی شرائط اور مزدوروں و انسانی حقوق کو نظرانداز کیا جانا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات نکالنے کا عمل جس رفتار سے جاری تھا، اس سے ایک یا دو سال میں متعلقہ علاقے خالی ہو جانے کا خدشہ تھا، اور صوبائی حکومت ان معاملات کے لیے قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے تاکہ معدنی وسائل کا تحفظ کیا جا سکے اور مبینہ خلاف ورزیوں کا تدارک ممکن ہو۔