LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری

Web Desk

27 November 2026

پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

پاکستان شاہینز نے 233 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر لیا، جس میں حسن نواز 62 اور شاہ زیب خان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں فرحان یوسف 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان عبدالصمد نے 44 جبکہ شامل حسین نے 14 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے تھے۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔