فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
Web Desk
26 November 2026
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد 3 دسمبر 2026 سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ بھی دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
ایئرلائن نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی کہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور تل ابیب کے بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان فضائی آپریشن بحال کیا جا رہا ہے۔
پروازوں کی بحالی کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ستمبر کے آخر میں پیش آنے والے ایک سنگین سکیورٹی واقعے کے بعد ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔ رواں ہفتے اسرائیل کی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگیو نے بھی ملک کے سکیورٹی حکام کی کلیئرنس سے مشروط فلائی دبئی کی واپسی کی منظوری دی تھی، جبکہ اس سے قبل ایک اسرائیلی وفد نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر کے فضائی سکیورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ فلائی دبئی نے 30 ستمبر کو پرواز ایف زیڈ 1073 سے متعلق پیش آنے والے سکیورٹی واقعے کے بعد اسرائیل کے لیے فضائی آپریشن روک دیا تھا۔ اس واقعے کے دوران طیارے کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا تھا، جہاں اس نے بحفاظت لینڈنگ کی تھی۔
متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات کے مطابق طیارے کے 29 سالہ عمانی معاون پائلٹ پر مبینہ طور پر دہشت گردی کی کارروائی کی کوشش کا الزام سامنے آیا تھا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے واقعے کے حالات اور محرکات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
ایئرلائن کے مطابق دبئی اور تل ابیب کے درمیان پروازوں کی بکنگ فلائی دبئی کے آفیشل ذرائع سے دستیاب ہے
متعلقہ عنوانات
اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
26 November 2026
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک
26 November 2026
یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا
26 November 2026
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
26 November 2026
ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ
26 November 2026
برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
26 November 2026
جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار
26 November 2026
نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف
26 November 2026