برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
Web Desk
26 November 2026
برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح کرونا وبا کے دور کو چھوڑ کر گزشتہ 30 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام تک سالانہ نیٹ مائیگریشن کم ہو کر 77 ہزار رہ گئی ہے، جو گزشتہ سال 2 لاکھ 4 ہزار تھی اور 1997 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
برطانوی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2023 میں ایک ملین (10 لاکھ) کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک امیگریشن میں مجموعی طور پر 90 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بڑی وجہ غیر یورپی ممالک سے آنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی اور ورک و اسٹوڈنٹ ویزا پر عائد سخت پابندیاں ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نے امیگریشن نظام پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے، تاہم اسے مزید منصفانہ اور مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ لیبر حکومت نے حال ہی میں مستقل رہائش کے حصول کی مدت بھی 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امیگریشن میں مسلسل کمی سے برطانیہ میں افرادی قوت کم ہو سکتی ہے، جس سے ملکی معیشت اور ٹیکس آمدنی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
26 November 2026
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک
26 November 2026
یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا
26 November 2026
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
26 November 2026
ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ
26 November 2026
فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
26 November 2026
جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار
26 November 2026
نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف
26 November 2026