LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے

ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان

Web Desk

26 November 2026

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت پنجاب میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس سپریم کورٹ لاہور برانچ رجسٹری میں منعقد ہوا، جس میں ابتدائی مرحلے میں فیصل آباد اور میانوالی میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز اور فیملی کورٹس کے قیام کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، رجسٹرار سپریم کورٹ، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب راجہ جہانگیر انور، چیف آرکیٹیکٹ احمد مدثر، جنرل منیجر ایس پی یو مظہر منصور اور ملک گیر ڈیزائن مقابلے میں کامیاب ہونے والے آرکیٹیکٹ رضا زاہد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام سال 2026-27 کے لیے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی اہم ترجیح ہے، جہاں خواتین کو ون ونڈو نظام کے تحت عدالتی معلومات، قانونی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیملی کورٹس کے ساتھ ان مراکز کے قیام سے خواتین کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہوگی۔ مجوزہ سینٹرز میں استقبالیہ، رہنمائی ڈیسک، مخصوص انتظار گاہیں، صاف ستھرے واش رومز، علیحدہ مشاورتی اور ثالثی کے کمرے، بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ڈے کیئر سینٹرز، قانونی معاونت اور نفسیاتی و سماجی مدد کی سہولیات دستیاب ہوں گی، جبکہ خاندانی مقدمات میں بچوں سے ملاقات کے لیے مناسب جگہ اور معذور خواتین کی سہولت کے لیے ریمپس اور واضح رہنما علامات بھی فراہم کی جائیں گی۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ ان مراکز کے ڈیزائن کے لیے انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کے زیرِ اہتمام ملک گیر مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس کے تین بہترین ڈیزائنز تمام ہائی کورٹس کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں فیصل آباد اور میانوالی کے مجوزہ ڈیزائنز کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالنے، خواتین کی رازداری اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لاہور ہائی کورٹ، لا اینڈ جسٹس کمیشن اور محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے مابین مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا گیا تاکہ خواتین کو انصاف کی فراہمی مزید محفوظ اور باوقار بنائی جا سکے۔