مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں نہ نظر بند، سی سی پی او لاہور کا ہائیکورٹ میں جواب
Web Desk
26 November 2026
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے لاہور ہائیکورٹ میں باضابطہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ پولیس کو مطلوب ہیں، جبکہ انہیں گھر میں نظر بند بھی نہیں کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے جے یو آئی (ف) کے وکیل ابرار حسین کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس پر عدالت نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل فرخ لودھی نے سی سی پی او لاہور کی جانب سے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہاؤس اریسٹ نہیں کیا گیا بلکہ وہ گزشتہ روز کسی کی تعزیت کے لیے گھر سے باہر بھی گئے تھے۔ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ان کے باہر جانے کے ثبوت کے طور پر پولیس کے پاس ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جس کے بعد عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے جاری ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ ریاستی حصار میں ہیں اور شہر کے تمام راستے بند ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا سے براہِ راست خطاب نہیں کر سکیں گے۔ تاہم دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ محاصرے کی تردید کی تھی اور واضح کیا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے اور نہ ہی انہیں کسی سیکیورٹی تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
26 November 2026
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب
26 November 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026