لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے بند کرنے کا نوٹم جاری
Web Desk
25 November 2026
پاکستان کی فضائی حدود میں لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے بند کرنے کا باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق 25 اور 26 نومبر کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے نو بجے تک مخصوص فضائی راستے زمین سے لامحدود بلندی تک بند رہیں گے، جن میں اے 466 (A466)، این 644 (N644)، پی 500 (P500)، ایم 881 (M881) اور جی 201 (G201) سمیت دیگر متعدد فضائی روٹس شامل ہیں۔ فضائی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بند کیے گئے راستوں کے متبادل کے طور پر پانچ متبادل فضائی روٹس فراہم کر دیے گئے ہیں، جبکہ ملتان، فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے متبادل چڑھائی اور اترائی کے راستے بھی مقرر کیے گئے ہیں جن کے تحت ملتان کے لیے مرلی (MURLI)، فیصل آباد کے لیے نٹیو (NATIV) اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ریگیٹ (REGIT) کے راستے استعمال کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق
25 November 2026
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام روایتی اور جدید آلات پر مبنی پروازوں کے طریقہ کار مستقل طور پر واپس لے لیے گئے
25 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
25 November 2026
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026