تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام روایتی اور جدید آلات پر مبنی پروازوں کے طریقہ کار مستقل طور پر واپس لے لیے گئے
Web Desk
25 November 2026
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام روایتی اور جدید آلات پر مبنی پروازوں کے طریقہ کار (انسٹرومنٹ فلائٹ پروسیجرز) واپس لے لیے گئے ہیں جس کے بعد ایئرپورٹ پر صرف بصری پروازوں (وی ایف آر) کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے جاری کردہ باضابطہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق تربت ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی پروازوں اور سول ایئر ٹریفک کے لیے ڈی وی او آر (DVOR)، ڈی ایم ای (DME) اور آئی ایل ایس (ILS) کی سہولیات واپس لے لی گئی ہیں، جبکہ ایئرپورٹ کے دونوں رن ویز 08R/26L اور 08L/26R سے منسلک تمام انسٹرومنٹ فلائٹ پروسیجرز بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ نوٹم میں تربت ایئرپورٹ سے متعلق پروازوں کے طریقہ کار کے شائع شدہ صفحات اور سہولیات کی دستیابی سے متعلق معلومات میں بھی ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ یہ تبدیلی 23 نومبر 2026 کو 15:00 یو ٹی سی (UTC) سے مستقل طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق
25 November 2026
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے بند کرنے کا نوٹم جاری
25 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
25 November 2026
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026