پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
Web Desk
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون (Supermoon) کا دلکش نظارہ کیا گیا، جس کا عروج گرین وچ معیاری وقت (GMT) کے مطابق دوپہر 2 بج کر 53 منٹ جبکہ پاکستان میں رات 7 بج کر 53 منٹ پر دیکھا گیا۔
آسمان پر مکمل چاند عام دنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ نمایاں اور روشن نظر آیا، جس کا مشاہدہ پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ امریکا، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں بھی کیا گیا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتاً قریب ہوتا ہے، جس کے باعث یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور چمکدار دکھائی دیتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق سپر مون کے موقع پر چاند کی چمک میں تقریباً 30 فیصد اور ظاہری حجم میں 14 فیصد تک اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق نومبر کا یہ سپر مون بھی زمین سے چاند کے قریب ہونے کے باعث غیر معمولی طور پر روشن دکھائی دیا۔
روایتی طور پر نومبر کے مکمل چاند کو ’بیور مون‘ (Beaver Moon) کہا جاتا ہے، جس کا تعلق شمالی امریکا میں پائے جانے والے بیور نامی آبی جانور سے ہے۔ سردیوں کی شدت بڑھنے اور پانی کے ذخائر جمنے سے قبل نومبر میں بیور اپنے ٹھکانے مضبوط کرتے اور خوراک جمع کرتے ہیں، اسی موسمی سرگرمی کی مناسبت سے اس چاند کو یہ نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2026 کا پہلا سپر مون جنوری میں نظر آیا تھا، یہ رواں سال کا دوسرا سپر مون ہے، جبکہ سال 2026 کا آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026