محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
Web Desk
25 November 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی مشن پر روانگی ملکی تاریخ کا ایک انتہائی تاریخی لمحہ ہے۔
خلائی مشن ’شین ژو 24‘ (Shenzhou 24) کی روانگی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ ایک عظیم اور باعثِ فخر موقع ہے اور وہ الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتے، کیونکہ محمد ذیشان علی کا خلائی سفر پاک چین لازوال دوستی میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اپنے اس ہیرو پر فخر ہے، اور وہ اپنے چینی دوستوں سے ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ پاک چین دوطرفہ تعاون کو زمین سے آگے بڑھا کر خلا تک وسعت دینی چاہیے۔
یاد رہے کہ خلائی مشن شین ژو 24 پر روانگی سے قبل خلا بازوں کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے گئے، جبکہ پاکستانی اور چینی خلا بازوں نے شرکا کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا اور خصوصی پروٹوکول میں گاڑیوں کے ذریعے خلائی مرکز روانہ ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026