خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
Web Desk
25 November 2026
پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں ایک نیا سنہری باب رقم ہو گیا ہے، جہاں چین اور پاکستان کا مشترکہ خلائی مشن ’شین ژو 24‘ (Shenzhou 24) دو چینی خلا بازوں اور پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو لے کر کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 18 منٹ پر خلائی مشن شین ژو 24 نے خلا کے لیے اڑان بھری۔ حکام کے مطابق خلائی پرواز کے 4 سے 5 گھنٹے بعد مشن چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہو جائے گا۔ اس تاریخی مشن میں چینی خلا باز تانگ ہونگبو (Tang Hongbo)، وویی (Wu Yi) اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی مشترکہ سائنسی فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ یہ مشن ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس لوٹے گا۔
خلائی مشن شین ژو 24 پر روانگی سے قبل خلا بازوں کے اعزاز میں پُروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستانی اور چینی پرچم لہرائے گئے، جبکہ تینوں خلا بازوں نے شرکا کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا اور خصوصی پروٹوکول میں گاڑیوں کے ذریعے لانچنگ سینٹر پہنچے۔
روانگی سے قبل اپنے پیغام میں پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے کہا کہ وہ پوری قوم کی امیدیں ساتھ لے کر خلا میں جا رہے ہیں اور اس مشن میں محض ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی نمائندگی ہو گی، جو ان کے اور ملک کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کا شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے اور مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی کیے جائیں گے۔
دوسری جانب چینی خلا بازوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا خلائی تحقیق کے میدان میں ایک مشترکہ خواب ہے اور محمد ذیشان علی نے چینی زبان سیکھنے کے لیے بھرپور محنت کی جس سے باہمی رابطے میں بڑی آسانی رہی۔ واضح رہے کہ محمد ذیشان علی اس مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور مائیکرو گریویٹی ماحول میں مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے، جس سے خلائی تحقیق کی دنیا میں پاکستان کا نام نمایاں ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
25 November 2026
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026