سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
Web Desk
25 November 2026
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کے حوالے سے عوام کو براہِ راست معلومات اور انٹرایکٹو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ’سپارکو مشن ہب‘ انٹرنیٹ پورٹل باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔
سپارکو مشن ہب کے مطابق شہری ویب پورٹل astronaut.suparco.gov.pk کے ذریعے اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام مشن ڈیش بورڈ کے ذریعے خلائی اسٹیشن کے مختلف ماڈیولز، مشن ٹائم لائن اور کاؤنٹ ڈاؤن کلاک سمیت دیگر اہم تکنیکی معلومات براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔
پورٹل کی ایک منفرد خصوصیت کے تحت شہری اپنا نام، شہر اور دیگر بنیادی تفصیلات درج کر کے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کا یادگاری ڈیجیٹل بورڈنگ پاس حاصل، ڈاؤن لوڈ اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، صارفین اس پورٹل پر خلائی اسٹیشن کی لائیو ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں کے اوپر سے خلائی اسٹیشن کے گزرنے کے اوقات بھی جان سکتے ہیں۔ سپارکو حکام کے مطابق شہری پورٹل کے ذریعے خلا باز کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور مشن سے متعلق تازہ ترین ویڈیوز اور اپ ڈیٹس بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
25 November 2026
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی
25 November 2026
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی
25 November 2026