LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار

امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی

Web Desk

25 November 2026

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے عالمی ادارے (OPCW) کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال کر عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرے میں ڈال رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اس قدر فکرمند ہے کہ وہ ان کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے کو ہی مفلوج کر رہا ہے۔ انہوں نے او پی سی ڈبلیو کی سرگرمیوں میں ممکنہ تعطل اور اہم پروگراموں میں کمی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اقدامات کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے عالمی ادارے (او پی سی ڈبلیو) کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ادارے کے 8 کروڑ 30 لاکھ یورو کے سالانہ بجٹ میں ایک چوتھائی کمی واقع ہو چکی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ امریکا کی جانب سے اپنی مالی شراکت کا خاطر خواہ حصہ ادا نہ کرنا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی خبردار کیا ہے کہ شدید مالی قلت کے باعث کئی اہم عالمی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں، جن میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی شناخت اور تلفی سے متعلق پروگرام بھی شامل ہیں اور فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب ان پروگراموں کو معطل یا محدود کیا جا سکتا ہے۔