نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
Web Desk
23 November 2026
جنوبی نائیجیریا میں جنازے کی تقریب میں شرکت کے لیے مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے ایک بیان میں بتایا کہ کشتی مسافروں کو ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی جب جنوبی علاقے میں واقع ریاست بایلسا میں ڈوب گئی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مزید کتنے افراد لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب پولیس ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران مزید 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہے، جبکہ حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کشتی میں مجموعی طور پر کتنے مسافر سوار تھے۔
متعلقہ عنوانات
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026