LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے

Web Desk

23 November 2026

بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع ہسار میں معمول کی فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک حادثاتی طور پر دو بھارتی فوجی اہلکاروں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہسار کے گاؤں بھوجراج کے نواحی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تقریباً 32 ٹینک معمول کی جنگی مشق میں حصہ لے رہے تھے اور چند اہلکار زمین پر مختلف مورچوں پر تعینات تھے۔ ہسار پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قطار میں چلتے ہوئے ٹینکوں کی نقل و حرکت کے باعث دھول اور گرد کا شدید غبار اٹھنے سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق کم حدِ نگاہ کے باعث ایک ٹینک کا ڈرائیور زمین پر ایک پوزیشن پر تعینات دو اہلکاروں کو دیکھ نہ سکا اور ٹینک ان پر چڑھ گیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکاروں کی شناخت اتر پردیش کے ضلع شاملی کے رہائشی نائیک منیش کمار اور اسی ریاست کے ضلع بدایوں سے تعلق رکھنے والے نائیک انکش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حادثے میں دونوں فوجیوں کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر ہسار کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کی اطلاع سینئر فوجی افسران کو دے دی گئی ہے اور دونوں اہلکاروں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ فوجی اور پولیس حکام کی جانب سے حادثے کے اسباب اور حالات کا جائزہ لینے کے لیے مزید قانونی و دفتری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔